Clinfowiki
مندرجات
سینٹ اپلوس | |
---|---|
پیدائش | پہلی صدی اسکندریہ، مصر |
وفات | پہلی صدی |
اپلوس (یونانی: Ἀπολλώς) پہلی صدی کے ایک اسکندری یہودی مسیحی تھے۔ وہ پولس رسول کے ہم عصر اور شریک کارکن تھے۔ افسس اور کورنتھ کے کلیساؤں کی ابتدائی تعمیر میں انھوں نے اہم کردار ادا کیا۔ عہد نامہ جدید میں ان کا ذکر موجود ہے۔ اپلوس کے نام سے کُل گیارہ بار ذکر آیا ہے : تین دفعہ رسولوں کے اعمال[1][2][3]میں، سات دفعہ کرنتھیوں کے نام پہلا خط[4][5][6][7][8][9][10] میں اور ایک دفعہ ططس کے نام خط[11] میں ذکر موجود ہے۔