Knowledge Base Wiki

Search for LIMS content across all our Wiki Knowledge Bases.

Type a search term to find related articles by LIMS subject matter experts gathered from the most trusted and dynamic collaboration tools in the laboratory informatics industry.

یہ صفحہ اکائی سے متعلق ہے۔

اگر یہ آپ کا مطلوبہ صفحہ نہیں تو دیکھیے، پاسکل (ضد ابہام)

بین الاقوامی نظام اکائیات میں پاسکل (انگریزی: Pascal) ماخوذ مقدار، دباؤ کی اکائی ہے۔ ’’ایک پاسکل کسی ایک نیوٹن کی قوت کی طرف سے دیا جانے والا وہ دباؤ ہے جو ایک مربع میڑ رقبے پر پڑتا ہے۔‘‘ سلیس الفاظ میں اگر ایک مربع میٹر کے رقبے پر ایک نیوٹن کی قوت کا دباؤ پڑے تو اسے ایک پاسکل کہتے ہیں۔ اور اسے نیوٹن فی مربع میڑ (N/m^2) سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اس کا نام فرانسیسی فلسفی اور ریاضی دان بلیز پاسکل کے نام پر رکھا گیا ہے۔