Type a search term to find related articles by LIMS subject matter experts gathered from the most trusted and dynamic collaboration tools in the laboratory informatics industry.
مامورین اداری | منتظمین | صارف پڑتال | روبہ جات |
اردو ویکیپیڈیا کے وہ صارفین جنہیں مخصوص طرازی اختیارات عطا کیے جاتے ہیں، منتظمین کہلاتے ہیں۔ یہ منتظمین دیگر صارفین کی طرح رضاکار ہی ہوتے ہیں، ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے تنخواہ دار ملازم نہیں ہوتے۔ اسی طرح دیگر صارفین کے مقابلہ میں منتظمین کے ساتھ کوئی امتیازی رویہ نہیں اختیار کیا جاتا، ان کی رائے دیگر صارف کی طرح ہی سمجھی جاتی ہے۔ فی الحقیقت منتظمین عام صارفین کی طرح ہی ہوتے ہیں، جنہیں ویکی برادری مخصوص امور کو سرانجام دینے کے لیے جمہوری طریقہ سے منتخب کرتی ہے۔
حال میں اردو ویکیپیڈیا پر 8 منتظمین ہیں۔
منتظمین کے پاس درج ذیل انتظامی و طرازی اختیارات ہوتے ہیں:
ویکیپیڈیا کے ابتدائی ایام میں تمام صارفین بطور منتظم کام کرسکتے تھے اور ان کا کلمہ شناخت ایک ہی ہوا کرتا تھا۔ تاہم وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس میں بھی تبدیلی واقع ہوئی اور تمام صارفین سے یہ اختیارات واپس لے کر محض مخصوص صارفین کو عطا کیے گئے۔
اس وقت یہ انتہائی اہم ہے کہ منتظمین کے کلمہ شناخت (password) انتہائی مضبوط ہوں تاکہ کوئی اسے اچک نہ سکے۔ منتظمی کھاتہ سے محض ایک ترمیم بھی پورے موقع حبالہ کا حلیہ خراب کرسکتی ہے۔ جن انتظامی کھاتوں کا کلمہ شناخت اچک لیا گیا ہو ان سے انتظامی اختیارات واپس لے لیے جاتے ہیں۔
منتظمین اپنا کلمہ شناخت یا کھاتہ کسی بھی حال میں اور کسی بھی سبب سے کسی کو نہ بتائیں۔ اگر کسی منتظم کو یہ محسوس ہو کہ اس کا کلمہ شناخت یا کھاتہ کسی صارف یا فرد (جسے وہ جانتا ہے اور اس پر اعتماد بھی کرتا ہے) کو معلوم ہوگیا ہے تو فوراً اسے تبدیل کردے، یا عارضی طور پر مامور اداری سے انتظامی اختیار واپس لینے کی درخواست کرے۔
ایک عام صارف کو منتظمی کے اختیارات کے حصول کے لیے کچھ مخصوص معیارات متعین کیے گئے ہیں، ان معیارات کی تفاصیل کے لیے ملاحظہ فرمائیں صفحہ معیارات منتظمی۔
منتظمی کے اختیارات کسی صارف کو دینے یا لینے کے لیے ویکیپیڈیا برادری کی رائے شماری درکار ہوتی ہے۔ لہذا منتظمی کے لیے نامزدگی یا امیدواری کے لیے صفحہ نامزدگی پر جائیں اور وہاں موجود ہدایات پر عمل کریں۔
اردو ویکیپیڈیا کے وہ منتظمین جنھوں نے گزشتہ چھ ماہ سے بیس سے کم انتظامی نوشتے، سو سے کم ترامیم یا کوئی بھی ترمیم و انتظامی نوشتہ جات کا عمل انجام نہ دیا ہو، غیر فعال اور غیر متحرک تصور کیے جاتے ہیں۔ایسےمنتظمین غیر فعالی کے تحت منتظمی سے معزول کیے جاسکتے ہیں۔ غیر متحرک منتظمین سے ان کے تبادلۂ خیال صفحہ پر اور برقی خط (اگر مہیا ہو) کے ذریعہ رابطہ کیا جائے اور انھیں ایک ماہ قبل اطلاع دی جائے کہ آپ کے طویل عرصہ سے غیر متحرک ہونے کی وجہ سے آپ سے انتظامی حقوق سلب کیے جاسکتے ہیں۔
غیر فعال منتظمین کی معزولی کے لیے رائے شماریاں غیر ضروری ہیں تاہم میٹا ویکی پر مضیفین سے معزولی کی درخواست عام طور پر کسی منتظم یا مامور اداری کو ہی کرنی چاہیے۔ اختلافی معزولیوں کے لیے رائے شماری لازمی ہے۔ رائے شماری کم سے کم سات دن تک جاری رہتی ہے اور اگر اس کا نتیجہ اتفاق رائے ہوتا ہے تو میٹا ویکی پر مضیفین سے معزولی کی درخواست کرنی چاہیے۔
منتظمین خود اپنی معزولی کی درخواست یہاں دے سکتے ہیں۔ تاہم رضاکارانہ طور پر معزول شدہ منتظم کسی بھی وقت مامورین اداری کو دوبارہ منتظمی کی درخواست دے سکتے ہیں، واضح رہے کہ ایسے منتظمین کو دوبارہ اختیارات تفویض کرنے کے لیے رائے شماری کی ضرورت نہیں ہوتی۔
اردو ویکیپیڈیا کے موجودہ و سابقہ تمام منتظمین کی فہرست کے لیے ملاحظہ فرمائیں فہرست منتظمین۔