Infrastructure tools to support an effective radiation oncology learning health system
مانچسٹر | |
---|---|
(انگریزی میں: Manchester) | |
نشان | |
نعرہ | (لاطینی میں: Concilio Et Labore) |
تاریخ تاسیس | 1301 |
نقشہ |
|
انتظامی تقسیم | |
ملک | مملکت متحدہ (6 دسمبر 1922–)[1] متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ (1 جنوری 1801–5 دسمبر 1922) مملکت برطانیہ عظمی (1 مئی 1707–31 دسمبر 1800) مملکت انگلستان (–30 اپریل 1707) [2][3] |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 53°28′00″N 2°14′00″W / 53.466666666667°N 2.2333333333333°W |
رقبہ | 115.6 مربع کلومیٹر |
بلندی | 38 میٹر |
آبادی | |
کل آبادی | 547627 (2018)[4] |
مزید معلومات | |
جڑواں شہر | لاس اینجلس پالمبانگ چیمنٹز (1983–) کانپور قرطبہ رحوووت ایمسٹرڈیم سینٹ پیٹرز برگ (1962–)[5] ووہان فیصل آباد آیدین تالدیقورغان |
اوقات | متناسق عالمی وقت±00:00 |
سرکاری زبان | انگریزی |
رمزِ ڈاک | M |
فون کوڈ | 0161 |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 2643123 |
- ترمیم |
مانچسٹر (انگریزی: Manchester) ایک شہر اور میٹروپولیٹن بورہ ہے جو مانچسٹر عظمیٰ، انگلستان میں واقع ہے اور اس کی آبادی اندازۃً 5 لاکھ 6 ہزار ہے۔ اس سے مانچسٹر کو برطانیہ میں پانچویں بڑی آبادی اور شمال مغربی انگلستان کی سب سے بڑی آبادی قرار دیا جاتا ہے جب کہ برطانیہ کی تیسری سب سے بڑی شہری علاقے میں واقع ہے، یعنی مانچسٹر عظمی کی شہری علاقہ، جس کی آبادی 22 لاکھ ہے۔ مانچسٹر کے باشندوں کو 'مانکیُونِیَن' (Mancunian) کہا جاتا ہے۔
مانچسٹر شمال مغربی انگلستان کے جنوب وسطی حصے میں ہے۔ اس کے ملحق علاقوں میں جنوب کی طرف چیشائر کا میدان ہے اور شمال اور مشرق کی جانب پینائینز کی پہاڑیاں ہیں۔ مانچسٹر کی قلم بند تاریخ کے شروعات میں ، وہ مانکُونیَم نامی رومی قلعے سے تعلق رکھنے والی ایک آبادی تھی، جو دریائیں میڈلاک اور ارویل کی سنگم کے نزدیک ریگی پتھر کی ساحل پر سنہ 79ء میں قائم ہوئی تھی۔ تاریخی طور پر، زیادہ تر شہر لانکاشایر کا ایک حصہ تھا، تاہم دریائے مرزی سے جنوب کی طرف کے علاقے چیشایر میں شامل تھے۔ قرُونِ وسطیٰ کے پورے دوران، مانچسٹر ایک جاگیردارانہ بستی ہی رہی، مگر انیسویں صدی کے شروع ہونے پر "ایک حیران کن شرح" سے بڑھنے لگی۔ صنعتی انقلاب کے دوران پارچہ بافی میں اضافے کی وجہ سے مانچسٹر کی غیر منصوبہ بند شہرکاری ہوئی اور اس کے نتیجے میں، وہ دنیا کا سب سے پہلا صنعت یافتہ شہر بن گیا۔ انیسویں صدی کے اوائل میں کارخانوں کی تعمیر کے اضافے نے مانچسٹر کو تبدیل کر کہ ایک چھوٹی بستی سے ایک اہم صنعتی شہر اور برو بنا دیا، جس کو سنہ 1853ء میں شہر کا سرکاری رتبہ دیا گیا۔ سنہ 1877ء میں، مانچیسٹر ٹاؤن ہال تعمیر ہوا اور سنہ 1894ء میں، مانچیسٹر شِپ کنال کھلا اور اس کے باعث مانچسٹر بندرگاہ بنایا گیا۔
یہ شہر اپنی تعمیرات، ثقافت، مقامیموسیقیگروہ،میڈیا کے رابطے، سائنسی اور انجنیرنگ کا پیداوار، سماجی اثر اور سپورٹ کی وجہ سے قابل ذکر ہے۔ مانچسٹر کے سپورٹ کلبوں میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور مانچسٹر سِٹی کے پریمیَرشِپ فُٹ بال ٹیمیں شامل ہیں۔ مانچسٹر دنیا کا ایک سب سے پہلے کے ریل اسٹیشن کا مقام تھا اور وہاں سائنس دانوں نے پہلی بار ایٹم کو تقسیم کیا اور پہلا سٹورڈ پروگرام کمپیوٹر بنایا۔ مانچسٹر میں دو یونورسٹیاں واقع ہیں اور ان میں سے ایک برطانیہ کی سب سے بڑی یونورسٹی ہے جو ایک مقام پر واقع ہے۔ ملک کی تیسری سب سے بڑی معیشت مانچسٹر کی ہے۔ مانچسٹر برطانیہ کے تمام شہروں میں سے سیاحت کے لیے غیر ملکیوں کا تیسرا سب سے پسندیدہ شہر ہے، لندن اور ایڈنبرا کے بعد اور انگلستان میں سب سے دوسرا ہے، لندن کے بعد۔
- ↑ archINFORM location ID: https://www.archinform.net/ort/752.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 5 نومبر 2018
- ↑ "صفحہ مانچسٹر في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 جنوری 2025ء
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) و|accessdate=
میں 14 کی جگہ line feed character (معاونت) - ↑ "صفحہ مانچسٹر في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 جنوری 2025ء
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) و|accessdate=
میں 14 کی جگہ line feed character (معاونت) - ↑ https://www.ons.gov.uk/peoplepopulationandcommunity/populationandmigration/populationestimates/datasets/populationestimatesforukenglandandwalesscotlandandnorthernireland
- ↑ https://kvs.gov.spb.ru/en/agreements/