Informatics Educational Institutions & Programs

ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

غزّہ جسے غزہ شہر بھی کہا جاتا ہے، غزہ پٹی کے شمال میں واقع ایک فلسطینی شہر ہے جو 2023ء کی اسرائیل حماس جنگ سے پہلے 2017ء میں 590,481 نفوس پر مشتمل دولت فلسطین کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر اور فلسطینیوں کی سب سے بڑی بستی تھی۔ غزہ شہر بحیرہ روم کے مشرقی ساحل کے جنوبی کنارے پر اور یروشلم سے 78 کلومیٹر کی مسافت پر اس کے جنوب مغربی سمت پر آباد ہے۔ انتظامی لحاظ سے یہ شہر محافظہ غزہ کا مرکز بھی ہے۔ شہر کا کل رقبہ محض 56 مربع کلومیٹر پر محیط ہے جس کی بنیاد پر یہ گنجان آبادی والے شہروں میں سر فہرست سمجھا جاتا ہے۔ 2023ء اسرائیل-حماس جنگ سے پہلے، یہ دولت فلسطین کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر تھا، لیکن جنگ کے دوران بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی۔

کم از کم پندرہویں صدی ق م سے آباد اس شہر غزہ پر اس کی پوری تاریخ میں مختلف قوموں اور سلطنتوں کا غلبہ رہا ہے۔ قدیم مصریوں نے تقریباً 350 سال تک اس پر حکومت کی، اس کے بعد فلسطی قوم نے اسے اپنے فلسطیا کا حصہ بنا لیا۔ رومی سلطنت کے تحت غزہ نسبتاً مامون رہا اور اس زمانہ میں اس کی بندرگاہ کو فروغ نصیب ہوا۔ 635 عیسوی میں یہ خطۂ فلسطین کا وہ پہلا شہر بنا جسے خلافت راشدہ کی فوج نے فتح کیا اور اس کے بعد جلد ہی اس شہر نے اسلامی قانون کے ایک مرکز کی حیثیت سے ترقی کی۔ تاہم جب 1099ء میں یہاں صلیبی ریاست قائم ہوئی تو غزہ تباہ حال تھا۔ بعد کی صدیوں میں غزہ کو منگول حملوں سے لے کر شدید سیلاب اور ٹڈیوں کے غول تک کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سولہویں صدی تک آتے آتے یہ شہر ایک گاؤں میں تبدیل ہو گیا اور اس دوران میں یہ شہر سلطنت عثمانیہ کا حصہ بن گیا۔ سلطنت عثمانیہ کے دور حکومت کے نصف اول میں رضوان خاندان غزہ پر حاکم تھا۔ اس وقت یہ شہر تجارت کا مرکز تھا اور یہاں امن و خوش حالی عام تھی۔ غزہ کی بلدیہ 1893ء میں قائم ہوئی۔

خبروں میں

ڈیمس ہاسابیس
ڈیمس ہاسابیس

کیا آپ جانتے ہیں؟

جدہ اسلامی بندرگاہ
جدہ اسلامی بندرگاہ

 • …کہ سعودی عرب کی سب سے اہم بندرگاہ جدہ اسلامی بندرگاہ (تصویر میں) ہے جو تیسرے اسلامی خلیفہ عثمان بن عفان کے دور حکومت میں 646ء میں قائم کی گئی تھی؟
 • …کہ نماز ظہر پانچ فرض نمازوں کے بعد پڑھی جانے والی سب سے پہلی نماز ہے؟
 • …کہ بحر اوقیانوس میں واقع برمودا تکون ایک پراسرار مقام ہے جہاں بحری اور فضائی جہازوں کا کھو جانا اور انسانوں کا غائب ہو جانا جیسے واقعات پیش آتے ہیں؟
 • …کہ دمشق دنیا کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہے جو مسلسل آباد ہے؟
 • …کہ دنیا کی پہلی ٹیلی فون کال 1876ء میں الیگزنڈر گراہم بیل اور اس کے معاون تھامس واٹسن کے درمیان ہوئی تھی؟

ویکیپیڈیا ایک تحریک

کاغذی کے بجائے برقی کتاب، جہاں جگہ کی کوئی قید نہیں ہوتی!

آج کا لفظ

6
عموماً کہا جاتا ہے: ہم وہاں سے بے نیل و مرام آئے
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: ہم وہاں سے بے نیل مرام آئے
اس لیے کہ: نیل یعنی پانا، حاصل کرنا اور مرام یعنی مقصد، نیل مرام کا مطلب ہوتا ہے حصول مقصد۔
لہذا ان دونوں لفظوں کے درمیان و کا استعمال درست نہیں۔


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 213,114 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔

منتخب فہرست

خواتین ایک روزہ بین الاقوامی ایک روزہ میچ دو ٹیموں کے درمیان ایک بین الاقوامی کرکٹ میچ ہے، ہر ایک کو خواتین ایک روزہ میچ کا درجہ حاصل ہے، جیسا کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ذریعے طے کیا جاتا ہے۔ خواتین ایک روزہ میچ میں، دونوں ٹیمیں ایک ہی اننگز کھیلتی ہیں، جن میں سے ہر ایک، ایک سے پچاس اوورز تک محدود ہوتا ہے۔ پہلے خواتین ایک روزہ میچ 1973ء میں انگلینڈ میں منعقد ہونے والے خواتین کے کرکٹ عالمی کپ کے حصے کے طور پر کھیلے گئے، جنوری 1971ء میں آسٹریلیا اور انگلستان کے درمیان مردوں کے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے کے دو سال بعد۔ سنچری ایک اننگز میں بلے باز کے ایک سو یا اس سے زیادہ رنز کا سکور ہے۔ اسے ایک قابل ذکر کامیابی قرار دیا جاتا ہے۔ بمطابق ستمبر 2024ء تک 1,400 خواتین ایک روزہ میچوں میں 107 مختلف کھلاڑیوں نے 297 سنچریاں اسکور کی ہیں۔

ستمبر 2024ء تک کی سب سے حالیہ سنچری، ستمبر 2024ء میں بیلفاسٹ کے سٹورمونٹ میں آئرلینڈ کے خلاف انگلینڈ کے ٹیمی بیومونٹ نے بنائی تھی۔ سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ آسٹریلیا کی میگ لیننگ کے پاس ہے، جنہوں نے 15 سنچریاں بنائیں۔ ان کے بعد نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس 13 سنچریوں کے ساتھ، انگلینڈ کی ٹیمی بیومونٹ نے 10، اور انگلینڈ کی شارلوٹ ایڈورڈز اور نیٹ سائور-برنٹ اور سری لنکا کی چماری اتھاپتھو ہیں جنھوں نے نو نو سینچریاں بنائی۔

مکمل فہرست دیکھیں

تاریخ

آج: پير، 14 اکتوبر 2024 عیسوی بمطابق 10 ربیع الثانی 1446 ہجری (م ع و)

واقعات
  • عالمی یوم معیار
  • یوم فضائیہ مصر
  • جاپان میں یوم صحت اور کھیل
  • پولینڈ میں یوم اساتذہ
یوم ولادت
یوم وفات

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 213,114 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!