FAIR and interactive data graphics from a scientific knowledge graph
مندرجات
Appearance
20 اگست | 21 اگست | 22 اگست | 23 اگست | 24 اگست |
واقعات
- 1642ء – چارلس اول نے ناٹنگھم پر قابض ہوا، جس سے انگریزی خانہ جنگی کا آغاز ہوا۔
- 1177ء – ہسپانوی فوج نے ساردینیا پر حملہ کر دیا۔
- 1902ء – تھیوڈور روزویلٹ امریکا کے 26 ویں صدر منتخب ہوئے۔
- 1932ء – بی بی سی نے جان لوگی بیئر کے نظام سے ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز کیا۔
- 1972ء – روڈیسیا کو اس کی نسل پرستی کی وجہ سے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی سے نکال دیا گیا۔
- 1977ء – چین کے معزول وزیر اعظم ڈینگ ژیاؤ ینگ کی وطن واپسی ۔[1]
- 1994ء – گیمبیا میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا صدر دودا جوارا ملک بدر کردیے گئے۔[1]
- 2003ء – موصل میں امریکی فضائی حملے میں صدام حسین کے دونوں بیٹے اور پوتا ہلاک۔[1]
- 2004ء – استنبول سے انقرہ جانے والی مسافر ٹرین کو حادثہ، ایک سو چالیس افراد ہلاک ہو گئے۔[1]
ولادت
آخری مغل فرماں روا بہادر شاہ ظفرؔ کے استاد اور اردو کے شاعر جو غالب کے معاصر تھے۔
- 1862ء – کلاؤ دیبوسی، فرانسیسی پیانو نواز اور موسیقار (و۔ 1918)
- 1904ء – دنگ شاوپنگ چینی فوجی اور سیاست دان، پہلا نائب وزیر اعظم
- 1925ء – اشفاق احمد (پاکستان کے نامور افسانہ نگار ) بمقام ہوشیارپور، برطانوی ہندوستان[1]
- 1914ء – میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کا یوم پیدائش[1]
- 1915ء – شائستہ اکرام اللہ معروف ادیبہ، تحریک پاکستان کی ممتاز قائد اور ایشیا کی پہلی پی ایچ ڈی خاتون۔[1]
- 1924ء – ادا جعفری، اردو کی معروف شاعرہ
وفات
- 1485ء – رچرڈ سوم شاہ انگلستان (پ۔ 1452)
- 1817ء – نقش دل سلطان، عبدالحمید اول (پ۔ 1768)
- 1818ء – وارن ہیسٹنگز، انگریز وکیل اور سیاست دان، پہلا بنگالگورنر جنرل بنگال (پ۔ 1732)
- 1958ء – روگر ماٹن ڈو گاڈ، فرانسیسی ناول نگار اور قدیم نویس، نوبل انعام یافتہ (پ۔ 1881)
- 1986ء – جلال بایار، ترک وکیل اور سیاست دان، تیسرے صدر ترکی (پ۔ 1883)
- 2023ء – اکبر خان (ڈائریکٹر)، بھارتی اداکار، اسکرین رائٹر ، پروڈیوسر اور ہدایت کار (پ۔ 1949ء)[2]
حوالہ جات
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج "آج کا دن تاریخ میں"۔ اردو ڈاٹ کو
- ↑ "Senior Actor Akbar Khan Passes Away | Reviewit.pk"۔ reviewit.pk (بزبان انگریزی)۔ 2023-08-22۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اگست 2023