Type a search term to find related articles by LIMS subject matter experts gathered from the most trusted and dynamic collaboration tools in the laboratory informatics industry.
سائٹ کی قسم | انواع کا اشاریہ |
---|---|
مالک | ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن |
بانی | بینیڈکٹ منڈل (تجویز رکھی گئی 2004ء میں)؛ اور ویکیمیڈیا برادری اور جمی ویلز |
ویب سائٹ | اسپیسیز ڈاٹ ویکیمیڈیا ڈاٹ او آر جی |
تجارتی | نہیں |
اندراج | اختیاری |
آغاز | ستمبر 14، 2004 |
ویکی انواع (انگریزی: Wikispecies) ایک ویکی پر مبنی منصوبہ ہے جس کو ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کی تائید حاصل ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ایک جامع آزاد مواد کا کیٹلاگ تمام انواع حیات پر بنایا جائے؛ یہ عوام الناس کی بجائے منصوبہ سائنسدانوں پر مرکوز ہے۔ جمی ویلز نے کہا کہ صارفین کو اپنی ڈگریوں کو فیکس کرنے کی ضرورت نہیں ہے، مگر ارسال کردہ مواد کو تکنیکی حاضرین کی تائید حاصل ہونا چاہیے۔[1][2] ویکی انواع گنو آزاد مسوداتی اجازت نامہ اور کریئیٹیو کامنز اجازت نامہ کے تحت موجود ہے۔
ستمبر 2004ء میں شروع یہ منصوبہ دنیا بھر کے ماہرین حیاتیات کو تعاون کی دعوت دیتا ہے۔[3] یہ منصوبہ اتنا بڑھ چکا ہے کہ ایک فریم ورک لینینئن ٹیکسونومی کو ویکیپیڈیا کے انفرادی انواع کے مضامین سے اپریل 2005ء تک جوڑ دیا گیا۔[2]
بینیڈکٹ منڈل نے کئی لوگوں کی کوششوں کو مربوط کیا جو اس منصوبے میں شامل ہونے کے خواہش مند تھے اور امکانی مؤیدین کو 2004ء کے شروع میں ربط کیا۔ ڈاٹابیسوں کو تجزیہ کیا گیا اور منتظمین سے ربط کیا گیا اور کچھ نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی کہ وہ ویکی انواع کے لیے اپنا ڈاٹا فراہم کریں گے۔ منڈل نے اس مرحلے پر دو اہم سرگرمیوں کو گنایا:
مجوزہ منصوبے کے فوائد اور اس کی مضرتوں کو ویکی میڈیا-I میلنگ لسٹ پر موضوع گفتگو بنایا گیا۔ ویکی میڈیا فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 4 بمقابلہ صفر ویکی انواع شروع کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ اس منصوبے کو اگست 2004ء میں شروع کیا گیا اور اس کی ویب گاہ species.wikimedia.org طے ہوئی۔ یہ رسمی طور پر ویکی میڈیا کے ہی منصوبے کے طور پر 14 فروری 2004ء کو ضم ہوا۔