Knowledge Base Wiki

Search for LIMS content across all our Wiki Knowledge Bases.

Type a search term to find related articles by LIMS subject matter experts gathered from the most trusted and dynamic collaboration tools in the laboratory informatics industry.

ترمیم روابط
ژراف

ژراف (انگریزی: Giraffe) ایک سُم دار پستانیہ (mammal) جانور۔ مشرقی اور جنوبی افریقا میں پایا جاتا ہے۔ اِس کی امتیازی خصوصیت اس کی لمبی گردن ہے۔ گو گردن کی ہڈی کے مہروں کی تعداد سات اتنی ہی ہوتی ہے جتنی دوسرے جانوروں کی۔ جب یہ پورا جوان ہوتا ہے تو اس کا قد 18 فٹ ہوتا ہے اس کا قد 18 فٹ سے بھی تجاوز کر جاتا ہے۔ یہ جانور چھوٹے چھوٹے گلوں میں رہتا ہے۔ اس گلے میں ایک نر اور اور متعدد مادہ اور ان کے بچے ہوتے ہیں۔ رنگ ہرن کی طرح مٹیالا لیکن بدن پر سیاہ داغ ہوتے ہیں۔ زبان بھی غیر معمولی لمبی ہوتی ہے۔ مادہ ایک وقت میں ایک بچہ دیتی ہے۔ جس کا قد 6 فٹ ہوتا ہے۔ مدت حمل 15 ماہ اور اوسط عمر 28 سال ہے۔ دنیا کا سب سے دراز قامت چوپایہ ہے جس کی اگلی ٹانگیں پچھلی ٹانگوں سے زیادہ لمبی ہوتی ہیں۔ اس کے چھوٹے چھوٹے سینگوں پر کھال ہوتی ہے، جس پر بال ہوتے ہیں۔ کیکر کے پتے شوق سے کھاتا ہے۔ پانی کے بغیر بہت عرصے تک زندہ رہ سکتا ہے[1]۔

حوالہ جات

  1. ماہنامہ ہمدرد نونہال، اپریل 2019

مزید دیکھیے